Monday, May 13, 2024

راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان کا تین سو ستر رنز کا ہدف

راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان کا تین سو ستر رنز کا ہدف
February 7, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ پاکستان نے تین سو ستر رنز کا ہدف دے دیا۔

میچ جیتنے کیلئے پاکستان کو مزید نو وکٹیں درکار ہیں۔ پروٹیز کو مزید دو سو تینتالیس رنز درکار ہیں۔ پاکستان نے رضوان کی سنچری کی بدولت دوسری اننگز میں دو سو اٹھانوے رنز بنائے۔

پروٹیز نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنا لیے۔ ایڈن مرکرم 59 ، اوروین ڈوڈسن 48 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ ڈین ایلگر 17 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔

اس سے قبل  پاکستانی ٹیم   دوسری اننگز میں    298 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور جنوبی افریقہ  کو  کامیابی کے لیے   370 رنز کا ہدف دیا۔ محمد رضوان نے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی۔ وہ 115 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ حسن علی  5 ، یاسر شاہ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے ۔ نعمان علی  45 ، شاہین شاہ آفریدی  چار رنز بنا کر پویلین  لوٹ گئے۔ جارج  لینڈے نے کیرئیر میں پہلی بار   پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کیشو مہاراج نے تین ، رابادا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔