Thursday, May 9, 2024

راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان 455 رنز پر آئوٹ، بنگلہ دیش کیخلاف 222 رنز کی برتری ملی

راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان 455 رنز پر آئوٹ، بنگلہ دیش کیخلاف 222 رنز کی برتری ملی
February 9, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان 455 رنز پر آئوٹ، بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگزمیں 222 رنز کی برتری حاصل ملی۔ بنگلہ دیش کی دوسری اننگزمیں بیٹنگ جاری ہے، ایک وکٹ پر 39 رنز بنالیے۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 143، شان مسعود 100، حارث سہیل 75، اسد شفیق 65 رنز بناکر نمایاں رہے۔ محمد ر ضوان 10 اور یاسر شاہ 5 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ابو جائید اور روبیل حسین نے 3، 3 جبکہ تیج الاسلام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل دوسرے روز پاکسان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو عابد علی دو رنز کے مجموعی اسکور پر بغیر کھاتا کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

کپتان اظہر علی اور شان مسعود نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے  ٹیم کا اسکور 93 رنز تک پہنچا دیا، اظہر علی 34رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شان مسعود نے اپنی اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے سنچری مکمل کی، لیفٹ ہینڈ سو رنز کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

شان مسعود کے آؤٹ ہونے پراسد شفیق اور بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دن کے اختتام پر ٹیم کا اسکور 342 رنز تک پہنچا دیا، بابر اعظم نے کیرئیر کی پانچویں سنچری مکمل کی اور، اسد شفیق نے نصف سنچری بنائی،،پاکستان کو مہمان ٹیم پر 109رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، بابر اعظم 143 اور اسد شفیق 60 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز 233 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔