Thursday, April 18, 2024

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکار 24 گھنٹے ڈس انفیکشن کا عمل جاری رکھے ہوئے

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکار 24 گھنٹے ڈس انفیکشن کا عمل جاری رکھے ہوئے
April 4, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) پنجاب حکومت کی ہداہت پر کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دو ہزار آٹھ سو پچاس اہلکار چوبیس گھنٹے شہربھرمیں ڈس انفیکشن کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ویسے تو شہر بھر میں صفائی کا کام جاری رکھے ہوئے ہے مگر اب انہیں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کلورین ملے پانی اور سپرے کا پنجاب حکومت کا حکم نامہ بھی مل گیا۔ راولپنڈی شہر کی تمام یونین کونسلز میں ہیوی مشینری کے ساتھ جراثیم کش اسپرے کیا جا رہا ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی کہتے ہیں راولپنڈی کی ہرگلی میں سپرے کیا جائیگا۔ دوسری جانب کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے عوام کا جذبہ بھی دیدنی ہے۔ ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کہا کہ کورونا کے خلاف محکمہ صحت کے تعاؤن سے اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہے ساتھ میں شہر بھر کا کچرا بھی بروقت اٹھایا جا رہا ہے۔