Monday, May 6, 2024

راولپنڈی :وزیراعلیٰ پنجاب پولیس گردی کا نشانہ بننے والے مقتول بھائیوں کے گھر پہنچ گئے

راولپنڈی :وزیراعلیٰ پنجاب پولیس گردی کا نشانہ بننے والے مقتول بھائیوں کے گھر پہنچ گئے
June 11, 2015
راولپنڈی (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب راولپنڈی میں پولیس گردی کا نشانہ بننے والے دو بھائیوں کے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے پولیس کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے بھائیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود ذاتی طور پر اس کیس کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اولین ترجیح ہے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے، واقعہ کی مکمل انکوائری ہوگی، اس حوالے سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔