Saturday, September 7, 2024

راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ویسٹ مینجمنٹ کا اہلکار قتل  

راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ویسٹ مینجمنٹ کا اہلکار قتل  
August 18, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی داتا گنج بخش روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ویسٹ مینجمنٹ کا اہلکار قتل جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا،ملزمان موقع سے فرار ہو گئے

تھانہ صادق آباد کے علاقہ داتا گنج بخش روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کا ایک اہلکار چالیس سالہ کرامت گردن پر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ 38 سالہ صغیر تین گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے تیسرے ملازم نے بھاگ کر جان بچائی،پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ملازم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے دوسری جانب بے نظیر بھٹو اسپتال میں زخمی اہلکار صغیر کی جانب بچانے کی کوشش جاری ہے۔