Wednesday, May 22, 2024

راولپنڈی میں گیس لیکیج سے دھماکہ ، 2 خواتین اور ایک لڑکا جاں بحق

راولپنڈی میں گیس لیکیج سے دھماکہ ، 2 خواتین اور ایک لڑکا جاں بحق
January 19, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں گیس لیکیج سے ایک اور دھماکہ ہو گیا جس میں 2 خواتین اور ایک لڑکا جاں بحق ہو گئے۔ گیس لوڈشیڈنگ جان لیوا بن گئی۔ راولپنڈی چکلالہ اسکیم تھری کے علاقے ڈھوک چوہدریاں کے ایک فلیٹ میں گیس لیکج سے دھماکے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ رات کو گیس لوڈشیڈنگ کے باعث چولہے کا والو کھلا رہا۔ صبح ناشتے کیلئے جیسے ہی تیلی جلائی دھماکہ ہو گیا۔ دھماکہ سے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آکر ایک 17 سالہ لڑکا فہد کیانی اور دو خواتین شبنم کیانی ، حمیرا نشاط  جھلس کر جان کی بازی ہار گئیں۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ فلیٹ کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق گوجرخان کے علاقے سکھو سے ہے۔ رواں ہفتے گیس لوڈشیڈنگ کے باعث گیس لیکج دھماکے سے اب تک سات افراد جان بحق ہو چکے ہیں۔