Wednesday, April 24, 2024

راولپنڈی میں گھریلو ملازمہ گھر کا صفایا کر گئی

راولپنڈی میں گھریلو ملازمہ گھر کا صفایا کر گئی
March 29, 2019

 راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں گھریلو ملازمہ گھر کا صفایا کر گئی۔ ملازمہ نے مالک اور مالکن کے کھانے میں نشہ آور گولیاں ملائیں اور ڈیڑھ کروڑ روپے کے سیونگ سرٹیفکیٹس لے کر رفو چکر ہو گئی۔

 راولپنڈی کے علاقے تھانہ ویسٹریج میں ریٹائرڈ آفیسر کے گھر سے 2 کروڑ روپے مالیت کی چوری ہوئی۔ خاتون گھریلو ملازمہ نے ریٹائرڈ آفیسر اور اہلیہ کو رات کے کھانے میں نشہ آور گولیاں کھلائیں۔ راتوں رات زندگی بھر کی جمع پونجی لے کر غائب ہو گئی۔ ملازمہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی۔

ریٹائرڈ آفیسر سید مصطفیٰ کی ملازمہ ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے سیونگ سرٹیفیکیٹس، بیوی اور بیٹی کا 50 تولے سونا ، 900 امریکی ڈالر، 500 برطانوی پاونڈ اور تین لاکھ پچاس ہزار نقد لوٹ کر فرار ہو گئی۔ گھر کے سیف میں موجود 75 ہزار کے انعامی بانڈ بھی نہ چھوڑے۔

 حساس ادارے کے سابق افسر کا کہنا ہے چوری کی واردات کو تین دن گزر گئے مگر پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی۔