Saturday, April 20, 2024

راولپنڈی میں کورونا کی مثبت شرح 16 فیصد ریکارڈ

راولپنڈی میں کورونا کی مثبت شرح 16 فیصد ریکارڈ
August 11, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں کورونا کی مثبت شرح 16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ انتظامیہ نے مزید 28 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا۔

 راولپنڈی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر راولپنڈی میں کاروباری مراکز بند رکھنے کے دن بھی تبدیل کر دیئے گئے۔ کاروباری مراکز جمعہ اور ہفتہ کے بجائے ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔