Wednesday, April 24, 2024

کنٹینر نہ ہٹانے پر نقصان کے ذمہ دار شریف برادران ہونگے : طاہرالقادری

کنٹینر نہ ہٹانے پر نقصان کے ذمہ دار شریف برادران ہونگے : طاہرالقادری
September 3, 2016
لاہور (92نیوز) ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ وہ حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہیں کہ ان کے راولپنڈی پہنچنے تک کنٹینرز ہٹا کر راستے کھول دیے جائیں۔ اگر ایسا نہ ہوا تو پھر نتیجے کے ذمہ دار نوازشریف اور شہبازشریف ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون لاہور میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ان کے پنڈی جانے کے اعلان کے بعد حکومت نے کنٹینر لگا کر راستے بند کر دیے۔ کیا وہ دہشت گرد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکم سے اٹھائیس اگست تک جو بھی دھرنے ہوئے وہ پرامن تھے اور آج کا مارچ بھی پرامن ہو گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت کو موٹروے فوبیا ہو گیا ہے۔ ہر جگہ موٹروے کا افتتاح کرنے پہنچ جاتے ہیں لیکن وہاں تو کنٹینر نہیں لگائے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کارکن ہر رکاوٹ کو توڑ کر لیاقت باغ پہنچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداءکا حساب دینا پڑے گا جبکہ پانامالیکس پر بھی حکمرانوں کی جان کسی صورت نہیں چھوٹے گی۔