Thursday, April 25, 2024

راولپنڈی میں کانگو کا مریض دم توڑ گیا‘ 25 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ شفٹ

راولپنڈی میں کانگو کا مریض دم توڑ گیا‘ 25 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ شفٹ
September 8, 2016
راولپنڈی (92نیوز) ملک بھر میں عیدقرباں قریب آتے ہی کانگو وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو گیا۔ راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں کانگو وائرس کا مریض دم توڑ گیا۔ راولپنڈی میں کانگو وائرس کے مزید پچیس مشتبہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے سے مریضوں کی کل تعداد ننانوے تک پہنچ گئی ہے۔