Thursday, May 9, 2024

راولپنڈی میں ڈینگی بہت پھیلا ہوا ہے، اگر مولانا گئے تو ڈینگی کاٹ لے گا، شیخ رشید

راولپنڈی میں ڈینگی بہت پھیلا ہوا ہے، اگر مولانا گئے تو ڈینگی کاٹ لے گا، شیخ رشید
October 2, 2019
 کراچی (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی بہت پھیلا ہوا ہے۔ اگر مولانا گئے تو ڈینگی کاٹ لے گا۔ کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا مولانا کو اسلام آباد نہیں جانا چاہئے۔ امید ہے مولانا میری درخواست رد نہیں کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا بلاول کا بیان ہے کہ وزیراعلیٰ کی گرفتاری پر کھڑے ہوں گے۔ میری کوشش ہو گی کہ بلاول کو کھڑا نہ ہونا پڑے۔ بلاول ابھی بچہ ہے،اسے ابھی وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا گرفتاریوں کا موسم ہے، اگلی گرفتاری کے بارے میں نہیں جانتا۔ اکتوبر، نومبر اور دسمبر اہم مہینے ہیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کراچی سے پشاور تک نیا ریلوے ٹریک ہو گا۔ ایم ایل ون بھی بن رہا ہے۔ جو بولتے ہیں کہ سی پیک بند کر دیا گیا ہے، وہ دیکھیں گے، وزیراعظم 7 نومبر کو چائنا جا رہے ہیں۔