Sunday, September 8, 2024

راولپنڈی میں پہلی بلائنڈ ایتھلیٹس کیلئے میرا تھن ، 100 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا

راولپنڈی میں پہلی  بلائنڈ ایتھلیٹس  کیلئے میرا تھن ، 100 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا
January 10, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں پہلی بار بلائنڈ ایتھلیٹس کیلئے میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں 100 سے ‏زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جیتنے والے کھلاڑیوں میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے انعامی رقم اورشیلڈز بھی ‏تقسیم کئے گئے۔

راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پہلی بارخصوصی افراد کیلئے میراتھن کا ‏انعقاد کیا گیا ، چھ کلومیٹر پر محیط میراتھن میں سو سے زائد نابینا ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔بینائی سے محروم ایتھلیٹس مورگاہ سے لیاقت باغ تک دوڑمیں مدمقابل تھے، اتھلیٹیس ‏نے ایسے ایونٹس کے انعقاد پر زور دیا۔

مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے کہا کہ کوشش ہے کہ ‏نابینا کھلاڑیوں کی میراتھن کوگینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروایا جائے۔

اسپیشل کیٹگری میں سیف اللہ نے پہلی پوزیشن جبکہ انڈر16 میں سبحان عاشق نے ‏پہلی پوزیشن حاصل کی، میراتھن ریس میں حصہ لینے والے نابینا اتھلیٹس میں انعامی ‏رقوم اورشیلڈزبھی تقسیم کی گئیں۔