راولپنڈی میں پولیس مقابلہ ، تین ڈاکو زخمی ، دو فرار
راولپنڈی ( 92 نیوز) راولپنڈی میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں فائرنگ سے 3 ملزمان زخمی ہو گئے جب کہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ، شناخت نعمان ، مبشر اور اسد کے نام ہوئی ، پولیس کے مطابق ملزمان نے 2روز قبل شہری کومزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کیا۔