Saturday, April 27, 2024

راولپنڈی میں پتنگ بازوں نے پابندی ہوا میں اڑا دی

راولپنڈی میں پتنگ بازوں نے پابندی ہوا میں اڑا دی
March 13, 2015
راولپنڈی(ویب ڈیسک)راولپنڈی میں پتنگ بازوں نے پابندی ہوا میں اڑاتے ہوئے سارا دن چھتوں پر ڈیرے ڈالے رکھے جب کہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ۔ سرفراز روڈ پر آٹھ سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا ۔ وزیر اعلی نے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں منچلوں نے پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود دن پر بو کاٹا لگائے رکھا ۔ گنجان آباد علاقے میں فائرنگ کے دوران ایک شخص زخمی بھی ہوگیا جبکہ ایک بچہ چھت سے گر کر دم توڑ گیا ۔ جب کہ اس ساری صورتحال میں پولیس نے نہ ہی پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاون کیا اور نہ ہی کوئی گرفتاری ہوئی ۔