Wednesday, May 8, 2024

راولپنڈی میں نایاب نسل کے ہرن کا خونخوار کتوں سے شکار

راولپنڈی میں نایاب نسل کے ہرن کا خونخوار کتوں سے شکار
September 4, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں نایاب نسل کے ہرن کا خونخوار کتوں کے ذریعے شکار، کتوں نے ہرن کوبھنبھوڑ ڈالا۔ شکاریوں نے بعد میں ہرن کا گوشت تقسیم کیا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے شکاریوں کی شناخت کر لی۔

راولپنڈی کے نواحی علاقے چونترہ میں نایاب نسل کے ہرن کا خونخوار کتوں کے ذریعے شکار کیا گیا۔ شکاریوں نے ہرن کو کچھ دیر تک رسی سے بھی باندھے رکھا۔ نایاب نسل کے ہرن کو کتوں نے شدید زخمی کردیا۔ شکاریوں نے بعد میں ہرن کا گوشت تقسیم کردیا۔

محکمہ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے نایاب نسل کا ہرن ہوگ ڈیئر دریائے سندھ کے کنارے پایا جاتا ہے۔ واقعہ چند دن پرانا ہے ہرن روات کی سوسائٹی میں ایک شہری کا پالتو تھا۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق ایک شخص نے پانچ ہرن پال رکھے تھے جس کا لائسنس بھی موجود ہے۔ شفٹنگ کے دوران یہ لاپتہ ہو گیا تھا اور یہ وہی ہرن ہے۔ شکاریوں کی شناخت کر لی گئی ہے، پولیس کے ذریعے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔