Friday, May 17, 2024

راولپنڈی میں معصوم شہری پر تشدد کا واقعہ ، 92 نیوز کی خبر پر 2 اہلکار نوکری سے فارغ

راولپنڈی میں معصوم شہری پر تشدد کا واقعہ ، 92 نیوز کی خبر پر 2 اہلکار نوکری سے فارغ
January 8, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں 92 نیوز کی خبر پر ایکشن لے لیا گیا۔ آئی جی پی میٹرو اسٹیشن پر معصوم شہری پر تشدد کے واقعے میں میٹرو انتظامیہ نے خبر نشر ہونے پر 2 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا۔

برخاست کئے جانے والوں میں صغیر احمد اور طلحہ ملک شامل ہیں۔ میٹرو انتظامیہ نے دیگر تین اہلکاروں کو بھی سخت وارننگ دیدی۔ وارننگ ملنے والوں میں شبیر ، عبدالباسط اور قیصر شامل ہیں۔

92 نیوز نے دو روز قبل قہوہ فروخت کرنے والے شہری پر تشدد کی خبر نشر کی تھی۔