Friday, April 26, 2024

راولپنڈی میں مزید 18 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

راولپنڈی میں مزید 18 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
November 11, 2019

راولپنڈی ( 92 نیوز) راولپنڈی میں مزید 18 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ، پوٹھوہار ٹاؤن سے 7 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ میونسپل کارپوریشن کے مختلف علاقوں سے  دو مریضوں  میں ڈینگی پازیٹو  آیا۔

راولپنڈی میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 14188 تک پہنچ گئی ، رواں  موسم میں ڈینگی وائرس سے 77افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

ادھر پشاور میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں ، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے  میں  12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 880 ہو گئی ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  پشاور سے 7 ، ڈی آئی خان سے 5 نئے کیسز سامنے آہیں ۔

ڈینگی رسپانس یونٹ پشاور کے مطابق  صوبائی دارالحکومت میں نئے کیسز کے ساتھ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2621 ہوگئی ہے،  گزشتہ روزصوبے کے مختلف اسپتالوں میں 22 نئے مریض داخل ہوئے۔