Friday, May 10, 2024

راولپنڈی میں قتل کمسن گھریلو ملازمہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی

راولپنڈی میں قتل کمسن گھریلو ملازمہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی
July 9, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) راولپنڈی میں قتل ہونیوالی کم سن گھریلو مالزمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ، رپورٹ میں  زہرہ پر تشددثابت ہو گیا ، پاتو طوطا اڑانے پر ملازمہ پر  پر بد ترین تشدد کیا گیا ، ڈی این اے ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔

راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے میں 8 سالہ گھریلو ملازمہ کی تشدد کے باعث ہلاکت ثابت ہو گئی ، زہرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ زہرہ کی موت نازک اعضاء پر بدترین تشدد سے ہوئی تاہم زیادتی کے الزام کو ثابت کرنے کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ رپورٹ تاحال موصول نہ ہوسکی ۔

گزشتہ ماہ تھانہ روات کے علاقے میں واقع نجی ہاوَسنگ سوسائٹی میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں  مالک نے پالتو طوطا اڑانے کے الزام میں اپنی آٹھ سالہ  ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر زیادتی بھی کی ۔

 بچی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا مگر جان کی بازی ہار گئی ، ملزم حسن صدیقی اور اس اہلیہ ام کلثوم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں جبکہ پولیس نے تشدد کی موبائل فوٹیج تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کے سپرد کردی ہے۔