Thursday, April 18, 2024

راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی انتخابی مہم جاری

راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی انتخابی مہم جاری
June 25, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے۔ اپنے ووٹرز کو قائل کرنے کے لیے شیخ رشید گلی گلی  محلہ محلہ پہنچ رہے ہیں۔ اسکیم تھری ولایت کالونی کے دورے کے موقع پر انہوں نے اہلہ علاقہ سے ملاقاتیں کیں۔ شیخ رشید کی الیکشن مہم کو پائے اور نہاری کا تڑکا بھی لگ رہا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ آدھے پاکستان نے ان کی موٹرسائیکل والی ویڈیو دیکھی۔ انتخابات میں جیت یقینی ہے۔ شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ وہ جب اقتدار میں تھے تو خان پورڈیم سے شہر کے لیے پانی لائے ، اب غازی بروتھا سے 200 ملین گیلن پانی لائیں گے۔