Friday, April 26, 2024

راولپنڈی میں زیادتی اور تشدد سے 8 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق

راولپنڈی میں زیادتی اور تشدد سے 8 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق
June 1, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے میں زیادتی اور تشدد سے 8 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق ہوگئی۔ ملازمہ کو پالتو طوطا پنجرے سے اڑانے کے جرم میں مالک نے بیوی کے ساتھ مل کر ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے مالک کو گرفتار کر لیا، بچی کے ورثاء کا تاحال پتا نہ چل سکا۔ تھانہ روات کے علاقے میں واقع نجی ہاوَسنگ سوسائٹی میں انتہائی افسوسناک واقع پیش آیا۔ مالک نے اپنی آٹھ سالہ  ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زیادتی بھی کر ڈالی۔ بچی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا مگر جان کی بازی ہار گئی واقعہ کا مقدمہ تھانہ روات میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ روات کی مدعیت میں درج کی گئی ہے، ایف آئی آر میں بیان کیا گیا کہ مالک حسن صدیقی نے 8 سالہ گھریلو ملازمہ زہرا بی بی کو بیوی کے ساتھ مل کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور زیادتی بھی کی، ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزم نے معصوم بچی کو پالتو طوطا پنجرے سے اڑانے کے جرم پر بیوی کے ساتھ مل کر زیادتی اور تشدد کیا، راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے جسم پر تشدد کے درجنوں نشانات ہیں،پولیس نے درندہ صفت مالک کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔  معصوم بچی دوران علاج جاں بحق ہوچکی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ میں 302 کی دفعہ کا اندراج کیا جائے گا۔