Thursday, April 18, 2024

راولپنڈی میں ریلوے کیرج فیکٹری بند نہ ہوسکی، شیخ رشید کا موقف دینے سے انکار

راولپنڈی میں ریلوے کیرج فیکٹری بند نہ ہوسکی، شیخ رشید کا موقف دینے سے انکار
March 28, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) وزارتِ ریلوے کی جانب سے پہلے ٹرینیں بند کرنے میں تاخیر کی گئی۔ اب راولپنڈی میں ریلوے کی کیرج فیکٹری بند نہ ہوسکی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے مؤقف دینے سے انکار کردیا۔ ریلوے حکام کی ایک اور غفلت سامنے آگئی۔ راولپنڈی میں ریلوے کی کیرج فیکٹری بند نہ ہوسکی ریلوے کیرج فیکٹری میں سیکڑوں مزدور اکٹھے کام کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ریلوے کیرج فیکٹری میں 1200 مزدور کام کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ ریلوے نے کیرج فیکٹری کو بند کرنے کے احکامات نہیں دیئے، ریلوے کیرج فیکٹری انتظامیہ بھی مزدوروں کو اکٹھے کام کروانے پر ڈٹ گئی۔ ریلوے حکام کی جانب سے کیرج فیکٹری میں سیکڑوں مزدوروں کے اکٹھے کام کرنے پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے اہم مسئلے پر مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے۔