Thursday, May 9, 2024

راولپنڈی میں جلسہ ہر صورت کرینگے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی میڈیا گفتگو

راولپنڈی میں جلسہ ہر صورت کرینگے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی میڈیا گفتگو
December 24, 2019
 لاہور (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا راولپنڈی میں جلسہ ہر صورت کرینگے۔ سیاسی سرگرمیوں کیلئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا حکومت کا ارادہ ہمیں روکنے کا ہے۔ حکومت ہماری سیاسی سرگرمیوں کو روک رہی ہے۔ ہمیں حکومت کے ہتھکنڈے نہیں روک سکیں گے۔ ہم اجازت ناموں کے چکر میں نہیں، اجازت دینے پر عدالت کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا محترمہ کی یاد میں جلسہ ہے، پورے پاکستان کو شرکت کی دعوت ہے۔ قمر زمان کائرہ بولے ہم نہ گھروں میں چپ بیٹھیں گے نہ ملک سے باہر جائیں گے۔ ہم ججز، فوج، یا عدلیہ کے ساتھ نہیں آئین اور قانون کے ساتھ ہیں۔ ہم کسی کے خلاف ہیں نہ تھے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کل احسن اقبال کو گرفتار کیا، آج رانا ثنااللہ کی ضمانت ہو گئی۔ حالات مطالبہ کر رہے ہیں کہ لیڈر آف اپوزیشن واپس آئیں۔ مریم بی بی سے کہتے ہیں اب چپ کا روزہ توڑیں۔