Tuesday, April 23, 2024

راولپنڈی میں بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر پابندی لگ گئی

راولپنڈی میں بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر پابندی لگ گئی
November 15, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر پابندی لگ گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر نے بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کیلئے مال روڈ اور پشاور روڈ پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔ حادثات کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدام کو عوام میں بھی بھرپور پذیرائی ملی۔ شہری کہتے ہیں اگر ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے تو حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ سی ٹی او کے مطابق راولپنڈی انتظٓامیہ قسطوں پر موٹرسائیکل دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکا جا سکے اور حادثات بھی کم ہوں۔