Thursday, April 25, 2024

راولپنڈی میں اے این ایف اور منشیات اسمگلرز میں فائرنگ کا تبادلہ ، اہلکار نائیک اکبر شہید

راولپنڈی میں اے این ایف اور منشیات اسمگلرز میں فائرنگ کا تبادلہ ، اہلکار نائیک اکبر شہید
August 7, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں اے این ایف اور منشیات اسمگلرز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار نائیک اکبر شہید ہو گیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے مانگا گاؤں میں رات گئے گھر پر چھاپہ مارا تو اسمگلرز نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں خاتون اسمگلر سمیت سات ملزمان گرفتار جبکہ بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔ شہید اہلکار نائیک اکبر کی لاش سی ایم ایچ منتقل کر دی گئی۔