Sunday, September 8, 2024

راولپنڈی میں ایران روڈ پر گھر میں آگ بھڑک اٹھی، چار خواتین جھلس کر جاں بحق

راولپنڈی میں ایران روڈ پر گھر میں آگ بھڑک اٹھی، چار خواتین جھلس کر جاں بحق
January 15, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں ایران روڈ پر گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر چار خواتین جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔ راولپنڈی میں ایران روڈ پر واقع گھر کے ایک کمرے میں اچانک آگ بڑھکی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دم گھنٹے سے ایک ہی خاندان کی پانچ خواتین حناء، مناہل خفظہ ، ثناء اور نینا جاں بحق ہو گئیں۔ اہل علاقہ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ گھر میں ہیٹر کے باعث پیش آیا۔ گھر میں لکڑی کا کام زیادہ تھا اور کارپٹ بھی بچھا ہوا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے پر اہلخانہ نے آگ نہ بھجانے دی۔ لواحقین نے ریسیکیو اہلکاروں پر تشدد بھی کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق شہری اپنی مدد آپ کے تحت آگ میں پھنسے افراد کو نکالتے رہے۔ امدادی ٹیمیں تاخیر سے موقع پر پہنچیں۔ ریسکیو 1122 کا جو فائر ٹینڈر موقع پر پہنچا اس میں پانی موجود نہیں تھا۔ واقعہ میں جاں بحق خواتین کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔