Friday, April 26, 2024

راولپنڈی : میٹروبس کے پینتیس ہزار سفری ٹوکن غائب

راولپنڈی : میٹروبس کے پینتیس ہزار سفری ٹوکن غائب
November 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)راولپنڈی اسلام آباد عوام کی سہولت کے لئے بنائے گئے  میٹرو کو عوام نے ہی چونا لگا دیا، جی ہاں میڑوبس کے پینتیس ہزار سفری ٹوکن غائب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق پنتالیس ارب کی لاگت سے تیار ہونے والا عوامی منصوبہ  عوام کی سہولت کے لئے بنایا گیا ،منصوبے کی تکمیل کے لئے ترکی کا بھی بھر پور تعاون حاصل رہا سفری ٹوکن بھی ترکی سے خصوصی طور ہر منگوائے گئے تاکہ جڑواں شہروں کے رہائشیوں کوباعزت سفری سہولیت میئسر آسکیں ،مسافروں کے لئے چار لاکھ ٹوکن بھی ترکی سے منگوائے گئے جن کی لاگت فی ٹوکن ایک سو تیس روپے ہےچھ ماہ ابھی مکمل ہی نہیں ہوئے کہ پینتس ہزار سے زائد سفری ٹوکن غائب ہوگئے جن کی لاگت پنتالیس لاکھ پچاس ہزار بناتی ہے ٹوکن کہاں چلے گئے انتظامیہ کو کچھ معلوم نہیں۔ ناینٹی ٹو نیوز کے معلوم  کرنے پر ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ اس معاملے پر خاصی پریشان ہے اور اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے ٹوکن سسٹم ختم کر کے مسافروں کے نام پر سفری کارڈز جاری کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ لیکن سوچنے کی بات تو یہ ہے کہ ٹوکن گئے تو کہاں گئے؟؟؟اس کا ذمہ دار کون ہے؟؟؟عوام؟؟؟بس انتطامیہ؟؟یا پھر کوئی اور؟؟؟۔