Monday, September 16, 2024

راولپنڈی : میٹروبس سے گرکر لڑکی جاں بحق،وزیراعلیٰ کا تحقیقات کا حکم  

راولپنڈی : میٹروبس سے گرکر لڑکی جاں بحق،وزیراعلیٰ کا تحقیقات کا حکم  
April 28, 2017
راولپنڈی (92نیوز)راولپنڈی میٹرو بس سے گرکر لڑکی جاں بحق ہوگئی ڈرائیور نے مرمتی کام پر ایمرجنسی بریک لگادی جس سے  سمیرا ونڈ سکرین سے باہر جا گری وزیراعلی نے  تحقیقات کا حکم دیدیا مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق میٹرو بس نے ایک اور جان لے لی راولپنڈی کے رحمن آباد میٹرو سٹیشن پر بس سے گر کر لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق لڑکی کی شناخت 19 سالہ سمیرا کے نام سے کی گئی ہے۔ سمیرا بس کے اگلے حصے میں ونڈ سکرین کے قریب کھڑی تھی رحمن آباد میٹروسٹیشن پر ٹریک کے مرمتی کام کے باعث ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگادی۔ سمیرا ونڈ سکرین سے ٹکرائی۔ شیشہ ٹوٹا اور باہر جاگری۔ سمیرا کو زخمی حالت میں بینظیر بھٹو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ سمیرا سرسید چوک راولپنڈی کی رہائشی اور شفاءمیڈیکل کالج اسلام آباد کی طالبہ تھی۔ اس سے پہلے بھی راولپنڈی میٹرو بس میں سفر کے دوران پیش آنے والے حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔