Friday, April 26, 2024

راولپنڈی : میٹرو پل کا پتھر گرنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ،وزیر اعلیٰ کا تحقیقات کا حکم

راولپنڈی : میٹرو پل کا پتھر گرنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ،وزیر اعلیٰ کا تحقیقات کا حکم
October 18, 2015
راولپنڈی(92نیوز)راولپنڈی میں میٹرو بس کے پل سے پتھر گرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجا ب نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کےمطابق راولپنڈی میں میٹرو پل زندگیاں نگلنے لگا،مری روڈ  مریڑ چوک پر میٹرو ٹریک سے ایک پتھر نیچے  آن گرا جو سیدھا یہاں سے گرزنے والے موٹر سائیکل سواروں پر جا گرا جس سے موٹر سائیکل  پر پیچھے بیٹھا نوجوان آزاد کشمیر کا رہائشی 22 سالہ نثار احمد شدید زخمی ہو گیا جسے  ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار اور انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کی تعمیر کے بعد یہ پہلی ہلاکت ہے جبکہ اس منصوبے کی تعمیر کے دوران 9 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تعداد مزدوروں کی تھی ۔ metors