Thursday, April 25, 2024

راولپنڈی : محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی‘ داعش کے چار دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی : محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی‘ داعش کے چار دہشت گرد گرفتار
September 20, 2016
راولپنڈی (92نیوز) قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بروقت ایکشن نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے راولپنڈی‘ اٹک اور ٹیکسلا میں آپریشن کے دوران داعش کیلئے دہشت گردوں کے بھرتی مرکز سے چار مبینہ دہشت گرد گرفتار کئے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے راولپنڈی، اٹک اور ٹیکسلا میں سرچ آپریشن کے دوران داعش کیلئے دہشت گردوں کے بھرتی مرکز سے 4مبینہ دہشت گرد گرفتارکر لئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی افغانستان میں داعش خراسان کے سربراہ سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ گرفتار دہشت گرد ہاشم خان کا تعلق مہمند ایجنسی، شکیل خان کا باجوڑ ایجنسی جبکہ شاہین کا اورکزئی ایجنسی سے ہے جبکہ ایک دہشت گرد عمران گجرات کا رہائشی ہے۔