Friday, April 26, 2024

راولپنڈی : لاہور جانےوالی راول ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اتر گیا

راولپنڈی : لاہور جانےوالی راول ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اتر گیا
November 23, 2016

راولپنڈی (92نیوز) راولپنڈی سے لاہور جانے والی راول ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اتر گیا۔ تین گھنٹے تک ٹرینوں کی آمدورفت معطل رہی۔ ٹرین کو نیا انجن لگا کر روانہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ راولپنڈی کے علاقے کلیام شریف ریلوے سٹیشن کے نزدیک پیش آیا جہاں پٹڑی کھلی ہونے کے باعث راول ایکسپریس کا انجن نیچے اتر گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثہ عملے کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ تین گھنٹے بعد پٹڑی کی مرمت کر کے اور ٹرین کو نیا انجن لگا کر منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔ اس دوران مسافروں کی بڑی تعداد بسوں اور ویگنوں کے ذریعے لاہور روانہ ہو گئی۔