Friday, April 26, 2024

راولپنڈی طیارہ حادثے کے شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی

راولپنڈی طیارہ حادثے کے شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی
July 30, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی طیارہ حادثے کے شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا طیارہ راولپنڈی  کے علاقے موہڑہ کالو میں آبادی پر گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں دو افسروں سمیت  5 اہلکار شہید ہو گئے۔  راولپنڈی  طیارہ  حادثے  شہدا  نماز جنازہ  چکلالہ گیریژن آئی ایس پی آر کے مطابق طیارہ  حادثہ میں پائلٹ  لیفٹیننٹ کرنل ثاقب،پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل وسیم  ،نائب صوبیدار افضل ،حوالدار ابن امین اور حوالدار رحمت  شہید ہو گئے۔ حادثے میں 12 شہری بھی جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی اور ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے فوری جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ بجھائی،زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ عینی شاہد نے  کہا  کہ طیارہ آرہا تھا،اسکی ساری لائٹیں آن تھیں کہ اچانک طیارہ  نظروں سے اوجھل ہو گیا،ساتھ ہی  آگ نظر آئی۔ وزیراعظم عمران خان ، وزیر داخلہ  اعجاز شاہ ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر سیاسی رہنماؤں  نے افسوسناک سانحہ پر دکھ کا اظہار کیا ۔