Friday, April 26, 2024

راولپنڈی ، کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ بننے والے 13 افراد گرفتار

راولپنڈی ، کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ بننے والے 13 افراد گرفتار
July 10, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) راولپنڈی پولیس نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا، تھانہ سٹی پولیس نے گوالمنڈی میں چھاپہ مارتے ہوئے وارڈ ممبر شفیق سمیت 5 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ڈھیری الیکشن آفس میں چھاپہ مار کر 8 مسلم  لیگی کارکنوں کو گرفتار کیا ، ملزموں کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری میں مزاحمت پر گرفتار کیا گیا، راولپنڈی پولیس کسی بھی مرکزی قیادت کو گرفتار نہ کرسکی ۔ دوسری جانب سرگودھا میں بھی  مسلم لیگ ن کے 15 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں کی جانب سے عید گاہ میں زبردستی جلسہ کرنے کی کوشش کی گئی ، پی ایچ اے عملہ کی جانب روکنے پر ہراساں کیا گیا جس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے درج کئے گئے مقدمے میں سابق ایم پی اے عبدالرزاق ، ڈپٹی میئر بلال خان ، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی زاہد کمبوہ بھی  نامزد ہیں ۔ دوسری جانب سابق ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا ہے کہ مقدمات سے نہیں ڈرتے ، جلسہ ہر صورت عید گاہ میں ہی ہوگا۔