Saturday, April 20, 2024

راولپنڈی، شہری 12 ربیع الاول کے مبارک دن کو منانے کے لیئے سجاوٹی اشیاء کی خریداری میں مگن

راولپنڈی، شہری 12 ربیع الاول کے مبارک  دن کو منانے کے لیئے سجاوٹی اشیاء کی خریداری میں مگن
November 17, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) عید میلا النبیؐ کی آمد آمد ہے اور عاشقان رسولؐ 12 ربیع الاول  کے مبارک  دن کو مذہبی عقیدت و احترام سے  منانے کے لیئے  سجاوٹی اشیاء  کی خریداری میں مگن ہیں۔ دنیا بھر میں عید میلاد النبیؐ مذہی جوش و جذبے اور عقیدت واحترام سے منائی جاتی  ہے۔ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں عاشقان رسولؐ اپنے گھروں اور کو خاص محبت  اور عقیدت سے سجاتے ہیں۔ اسی مناسبت سے  راولپنڈی   میں بھی  شہریوں نے  آرائش  و سجاوٹ کے لیئے  سامان کی خرید و فروخت  شروع کر دی ہے۔ آرائشی سامان میں جھنڈے ، نعلین مبارکؐ کے بیجز ، خوبصورت بینرز اور گنبد خضرا کے ماڈل بھی عوام کی توجہ کا مرکز ہیں۔ نہ صرف بڑے بلکہ بچے بھی خریداری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر سامان کی خریداری کے لئے آنے والے لوگوں کا رش دیدنی ہے۔ جیسے جیسے عید میلاد النبیؐ کا دن قریب آتا جا رہا ہے عاشقان رسولؐ کا آرائشی سامان کی خریداری کے لئے رش بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ 12ربیع الاول کی آمد آمد ہے اور اس مبارک دن کے حوالے سے آرائشی سامان کی خریداری بھی عروج پر ہے۔ بچے ، بڑے سب ہی عید میلاد النبیؐ منانے کے لئے پرجوش ہیں۔