Thursday, May 9, 2024

راولپنڈی ، شاہ خالد کالونی میں گھر کے اندر فائرنگ ، چار افراد جاں بحق

راولپنڈی ، شاہ خالد کالونی میں گھر کے اندر فائرنگ ، چار افراد جاں بحق
September 28, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے شاہ خالد کالونی میں گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ زخمی خاتون کو بینظیر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لاشوں کی پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقلی ہو گئی۔ مرنے والی خواتین میں صباحت ارم، فائزہ کرن شامل ہیں جبکہ مرنے والوں میں حرا نوشین بھی شامل ہے۔ واقعہ میں زخمی ایرج کنول بی بی ایچ منتقل کر دی گئی۔