Monday, May 13, 2024

راولپنڈی سے چکوٹھی جانے والی وین کھائی میں جاگری ، 11 افراد جاں بحق

راولپنڈی سے چکوٹھی جانے والی وین کھائی میں جاگری ، 11 افراد جاں بحق
May 29, 2021

مظفرآباد (92 نیوز) مظفرآباد میں المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ راولپنڈی سے چکوٹھی جانے والی وین کھائی میں جاگری۔

راولپنڈی سے چکوٹھی آنے والی مسافر وین کوہالہ کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ ضامن آباد کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 11افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 14 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس، ریسکیو اور سول افراد نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو گہری کھائی سے نکال کر ہسپتال پہنچایا۔ زخمی ہونے والوں میں چار افراد سی ایم ایچ جبکہ بارہ افراد کو امبور ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق چکوٹھی اور گردونواح سے ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ضامن آباد حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے حادثے کی وجوہات محرکات جاننے کے لیے فوری رپورٹ طلب کر لی ہدایت کی کہ حادثے کے زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے اور میتوں کو آبائی علاقے تک پہنچایا جائے۔