Saturday, April 27, 2024

راولپنڈی، سرگودھا میں بارش نے جل تھل کر دیا، کشمیر، لاہور، گوجرانوالہ میں بارش کا امکان

راولپنڈی، سرگودھا میں بارش نے جل تھل کر دیا، کشمیر، لاہور، گوجرانوالہ میں بارش کا امکان
July 11, 2015
لاہور (92نیوز) موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، ہزارہ، بہاولپور، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن میں مطلع ابرآلود ہے جبکہ راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن میں بعض مقامات پر بارش ہو رہی ہے۔ ہفتہ/اتوار کے روز اسلام آباد، پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا میں اکثر مقامات پرجبکہ بلوچستان(سبی، ژوب، قلات، نصیرآباد ڈویژن)، بالائی سندھ(سکھر، لاڑکانہ ڈویژن) میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہفتہ/اتوار کے روز کشمیر، اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہوراور ہزارہ ڈویڑن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں گولڑہ78 ، بوکرہ 71، زیروپوائنٹ41 ، سید پور 24 ملی میٹر جبکہ بہاولنگر63، راولپنڈی(چکلالہ 60، شمس آباد42)، بہاولپور (سٹی 49، ائیر پورٹ37)، نور پور تھل 39، ساہیوال 37، مالم جبہ 36، دیر 32، بارکھان 27، اوکاڑہ 18، ہنزہ 15، گڑھی دوپٹہ 11، چکوال، سکردو 10، بھکر 09، استور، جھنگ 08، قصور 06، جوہر آباد، سبی 05، ڈی آئی خان، فیصل آباد، مظفر آباد، بونجی، سرگودھا، مری، ملتان 04، چلاس، جیکب آباد، ایبٹ آباد، سید شریف 03، منڈی بہاولدین، پشاور، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، منگلا، ڑوب، بنوں، کالام 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات: سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو، روہڑی اور سبی میں45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دالبندین، شہید بینظیرآباد 44، لاڑکانہ، سکھر، دادو،نوکنڈی43، تربت اور رحیم یار خان میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔