Tuesday, April 23, 2024

راولپنڈی ، زہر خورانی سے ماں اور 8 سالہ بچہ جاں بحق ،تین افراد کی حالت غیر

راولپنڈی ،  زہر خورانی سے  ماں اور 8 سالہ بچہ جاں بحق ،تین افراد کی حالت غیر
March 30, 2019

راولپنڈی ( 92 نیوز) راولپنڈی  میں مبینہ زہر خورانی سے ماں اور 8سالہ بچہ جاں بحق  ہو گئے جب کہ خاندان کے سربراہ سمیت تین افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیاگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 8سالہ ابراہیم اور اس کی  والدہ رقیہ بی بی دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ  گھر کے سربراہ وسیم اور دو بچوں کو تشویشناک حالت میں ایمرجنسی میں طبی امداد دی جا رہی ہیں ۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تین افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ، متاثرین کی جان بچانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے ۔

ڈی ایس پی سٹی کے مطابق خودکشی کی وجہ حتمی طور پر غربت کو قرار نہیں دے سکتے ۔ حقائق تک پہنچنے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے  ، متاثرین کے گھر سے زہر کی شیشیاں بھی برآمد کر لی ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے غربت کی وجہ سے اس خاندان نے خودکشی کی یا نہیں ، تفتیش کی جا رہی ہے  ،اس موقع پر حتمی رائے دینا قبل از وقت ہو گا ۔