Thursday, May 9, 2024

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل ، اختلافی نوٹ کا جواب کنوینر کمیٹی نے لکھ دیا

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل ، اختلافی نوٹ کا جواب کنوینر کمیٹی نے لکھ دیا
June 2, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی رنگ روڈ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق سابق ممبر کمیٹی کے اختلافی نوٹ کا جواب کنوینر کمیٹی سید گلزار حسین شاہ نے لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق کنوینئر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سید گلزار حسین شاہ نے پنجاب حکومت کو جواب میں بتایا کہ سابق کمشنر کا رئیل اسٹیٹ پلئیرز کے ساتھ گٹھ جوڑ تھا۔ سابقہ ڈپٹی کمشنر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد محمود کے مابین مفادات کا ٹکراؤ تھا۔ سابقہ ڈپٹی کمشنر نے اختلافی نوٹ میں کسی بھی قانونی پہلو کا حوالہ نہیں دیا۔ رنگ روڈ کی نئی الائنمنٹ کے حوالے سے پنجاب حکومت کو اندھیرے میں رکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق جواب میں کہا گیا کہ رنگ روڈ راولپنڈی کا منصوبہ تھا، اٹک کا اضافہ کیسے ہوا۔ سابق ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ پر دستحط بھی نہیں کیے۔ سابق ڈپٹی کمشنر انوار الحق نے غیر اخلاقی خاموشی کا مظاہرہ کیا۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر حقائق پر مبنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ تیار کی تھی۔ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں رنگ روڈ کی نئی الائنمنٹ میں رینٹ سکینگ اور کرپشن کے واضح ثبوت موجود ہیں۔