Friday, April 26, 2024

راولپنڈی: خواجہ سراؤں نے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا

راولپنڈی: خواجہ سراؤں نے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا
December 4, 2015
راولپنڈی(92نیوز)راولپنڈی کے خواجہ سراؤں نے بلدیاتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ بلا چلے گا نہ شیر بلکہ انہیں الگ نمائندگی دی جائے۔ تفصیلات کےمطابق راولپنڈی کے بلدیاتی انتخاب میں نہ بلا چلے گا نہ شیربلکہ راولپنڈی کے خواجہ سراؤں نے بلدیاتی انتخاب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انتخاب کوئی بھی ہو خواجہ سراؤں کو نہ صرف الگ نشستیں دی جائیں بلکہ الگ انتخابی نشان بھی دیا جائےخواجہ سراؤں نے سیاسی جماعتوں سے مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ان کا خیال نہیں رکھتا ہے حالانکہ وہ سب کی خوشیوں میں شرکت کرتی ہیں۔ خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات کوئی بڑے نہیں بلکہ ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں تحفظ دیا جائے اور ملازمتیں دی جائیں۔ سیاسی جماعتوں سے مایوس خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ وعدے تو سب کرتے ہیں لیکن وعدے ایفا کوئی نہیں کرتا ہے۔