Friday, May 17, 2024

راولپنڈی، خاتون کو ہراساں کرنیوالے 5 ملزم گرفتار، سیالکوٹ میں خاتون سے اغواء کے بعد زیادتی

راولپنڈی، خاتون کو ہراساں کرنیوالے 5 ملزم گرفتار، سیالکوٹ میں خاتون سے اغواء کے بعد زیادتی
September 13, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں مری ایکسپریس وے پر خاتون کو ہراساں کرنے والے 5 ملزم گرفتار کرلئے گئے۔ سیالکوٹ میں میکے آئی خاتون کو اغواء کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ راولپنڈی میں مری ایکسپریس وے پر گاڑی میں سوار خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا، موٹروے پولیس نے پانچ اوباشوں کو پکڑ کر مری پولیس کے حوالے کردیا۔ مری پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، خاتون نے 130 پر کال کرکے واقعہ کی اطلاع دی تھی۔ ادھر سیالکوٹ میں میکے آئی خاتون کو اغواء کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، خاتون کو اجتماعی زیادتی اور تشدد کے بعد کھیتوں میں پھینک دیا گیا۔