Monday, May 13, 2024

راولپنڈی، خاتون سے زیادتی کرنیوالے دو ملزم گرفتار

راولپنڈی، خاتون سے زیادتی کرنیوالے دو ملزم گرفتار
November 11, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے  خاتون سے زیادتی کرنے والے دو درندہ صفت ملزمان گرفتار کر لئے ،  ملزمان ماجد اور حسام نے بی بلاک لے جا کر خاتون کو  زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزمان نے زیادتی کرتے وقت میری  ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس کے مطابق  متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے  ملزمان ماجد اور حسام کو گرفتار کیا گیا ، متاثرہ خاتون اور ملزمان کا میڈیکل پراسس اور ڈی این اے کروایا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائیگی۔