Friday, May 10, 2024

راولپنڈی، تھانہ بنی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی، تھانہ بنی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
December 7, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ۔

پلی پر ناکے کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو روکا گیا ،  عقب سے دوسرے موٹر سائیکل سوار لڑکے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے فرار ہوئے،   فائرنگ کے تبادلہ میں دو ملزمان زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق  ملزمان کے قبضہ سے دس دن قبل چھینا گیا موٹر سائیکل بھی آمد  ہوا ، زخمی ملزمان  کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان کی شناخت حکیم خان اور احمد عرف کالا کے نام سے ہوئی جب کہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی، راہزنی ، سرقہ بالجبر اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے،  گرفتار ملزمان کی مختلف  وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود  ہے ۔