Thursday, April 25, 2024

راولپنڈی : بے نظیر بھٹو ہسپتال مریضوں کیلئے وبال جان بن گیا

راولپنڈی : بے نظیر بھٹو ہسپتال مریضوں کیلئے وبال جان بن گیا
January 3, 2017

راولپنڈی(92نیوز)ڈاکٹرزنہ  مشینیں نہ ادویات ،عملے کی بدتمیزی معمول ، ڈاکٹر طبی مشورے دینے کے بجائے ٹیسٹ باہر سے کرانے کے مشورے دینے لگے  جبکہ پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب بھر میں مسیحائی کے مرکز مریضوں کو خون کے آنسو رلانے لگے راولپنڈی کا بینظیر بھٹو ہسپتال بھی صحت کے نام پر مریضوں کی جانوں سے کھلواڑ کرنے لگا سہولت نہ ملنے پر کوئی بولے تو عملہ بدتمیز ی پر اتر آتا ہے۔

مریضوں کے ساتھ آنے والے ان کے عزیزوں کاکہناتھا کہ ہسپتال میں کسی قسم کی کوئی سہولت موجود نہیں  ٹیسٹ کرانے کےلئے باہر بھیجا جاتا ہے ہسپتال میں 2روپے کی گولی بھی میسر نہیں ۔