Friday, April 26, 2024

راولپنڈی : بیٹے نے مبینہ طور پر باپ،بھابھی اور بھتیجےکوقتل کرکے خودکشی کرلی

راولپنڈی : بیٹے نے مبینہ طور پر باپ،بھابھی اور بھتیجےکوقتل کرکے خودکشی کرلی
March 7, 2017
راولپنڈی(92نیوز)راولپنڈی کے علاقے فضل ٹاؤن میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں مبینہ طور پر بیٹے نے باپ، بھابھی اور بھتیجے کو قتل کرکے خودکشی کرلی، فائرنگ سے ایک بچہ زخمی بھی ہوا، پولیس نے موقع پر چاروں لاشوں کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ زخمی بچے کو بے نظیر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ تھانہ ایئرپورٹ پولیس کے مطابق فضل ٹاؤن بٹ مارکیٹ کے قریب 32 سالہ ذیشان نے والد سیف اللہ، بھابھی سلما اور بھتیجے شاہزیب کومبینہ طور پر گولیاں مار کر قتل کیا اور خودکشی کرلی، ملزم کی فائرنگ سے ایک بھتیجا معجزانہ طور پر بچ گیا جسے زخمی حالت میں بے نظیر ہسپتال منتقل کردیا ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ایدھی ایمبولینسیں بھی جائے وقوعہ پہنچ گی ،پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے مبینہ قاتل کی لاش کے قریب سے پسٹل بھی برآمد کرلیا ہے،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سیف اللہ کے گھر میں فائرنگ کی آواز کسی نے نہیں سنی، پولیس کا کہنا ہے کہ ذیشان نے اپنے پیاروں کی جانیں لے کر خود کو گولی کیوں ماری اس کے پیچھے کیا وجہ ہے اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔