Tuesday, April 23, 2024

راولپنڈی : بیوٹی پارلر میں تیار ہونے کیلئے آئی دلہن فائرنگ سے قتل

راولپنڈی : بیوٹی پارلر میں تیار ہونے کیلئے آئی دلہن فائرنگ سے قتل
September 4, 2016
راولپنڈی (92نیوز) راولپنڈی میں بیوٹی پارلر کے باہر فائرنگ کر کے دلہن کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد کی رہائشی خاتون کی آج شادی تھی مگر بارات کے بجائے موت کا پیغام آگیا۔ خاتون شادی کی تیاری کے سلسلے میں بیوٹی پارلر آئی مگر پارلر کے باہر فائرنگ میں دلہن جاں بحق ہو گئی۔ فائرنگ دھمیال چکری روڈ کے قریب ہوئی۔ مقتولہ صادق آباد کی رہائشی تھی۔