Thursday, March 28, 2024

راولپنڈی : بھکاری کے روپ میں دہشتگرد گرفتار، پانچ کلو دھماکہ خیز مواد برآمد

راولپنڈی : بھکاری کے روپ میں دہشتگرد گرفتار، پانچ کلو دھماکہ خیز مواد برآمد
March 8, 2017
راولپنڈی(92نیوز)راولپنڈی اور جہلم بڑی تباہی سے بچ گئےبھکاری کے روپ میں دہشت گرد پکڑا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھکاری  کے قبضے سے پانچ کلو دھماکہ خیز مواد،ڈیٹونیٹر اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈومیلی موڑ سے ایک بھکاری کی تلاشی لی تو اس کے بازو کے ساتھ لٹکتے ہوئے بیگ سے پانچ کلو بارود،ڈیٹونیٹر،تاریں،چاقو اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔ مبینہ دہشتگرد کا نام محمد طاہر عرف ابو جندال ہے جس کا تعلق بہاولنگر سے ہے،ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ راولپنڈی ڈویثرن میں تخریب کاری کا ارادہ رکھتا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشتگردی،بارودی مواد اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔