Thursday, April 25, 2024

راولپنڈی، بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے کا عدالت میں اعتراف جرم

راولپنڈی، بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے کا عدالت میں اعتراف جرم
November 23, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سگے چچا نے عدالت کے روبرو اعتراف جرم کرلیا، دوران سماعت ملزم ولی اللہ نے بھائی سے معافی  مانگ لی۔ دو روز قبل تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں 7 سالہ بچی سدرہ کو ذیادتی کے بعد قتل کرنے والے سفاک قاتل نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم ولی اللہ کو راولپنڈی کی سول جج سمیرا عالمگیر کے روبرو پیش کیا گیا جہاں ملزم نے دفعہ 164 کے تحت اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کرایا دوران سماعت جج نے ملزم سے مکالمہ کیا آپ کو معلوم ہے اس جرم میں بہت ذیادہ سزا ہوسکتی ہے۔جس پر ملزم نے جی میں جواب دیا اور کہا معافی کا طلبگار ہوں، اگر نہیں مانتے تو اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سزا بھگتنے کو تیار ہوں۔ ملزم کا کہنا تھا کہ دوست نے شراب پلائی نشے میں دھت ہوکر ظلم کر دیا جرم پر شرمندہ ہوں اپنی بھابھی، بھائی، عوام اور عدالت سے معافی مانگتا ہوں۔ ملزم کے اعترافی بیان کے بعد ملزم کو ریمانڈ کیلئے علاقہ مجسٹریٹ زوہیب شہزاد چیمہ کی عدالت پیش کیا گیا جہاں ولی اللہ کو  چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ 7 سالہ سدرہ جمعے کی رات کو اپنے گھر کے صحن میں مردہ پائی گئی تھی، پولیس نے تفتیش کرنے پر چچا کے کمرے سے شواہد اکٹھے کرکے اسے گرفتار کرلیا تھا۔