Monday, September 16, 2024

راولپنڈی : بنک ڈکیتی میں مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ قتل

راولپنڈی : بنک ڈکیتی میں مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ قتل
January 8, 2016
راولپنڈی(92نیوز)راولپنڈی کے ایک بنک میں دن دیہاڑے  ڈکیتی کی واردات ہوگئی،  جس میں  پانچ ڈاکو سولہ لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگئے فائرنگ سے بنک کا سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ساڑھے تین بجے 5 مسلح ڈاکو بنک میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار شروع کردی، بنک کاونٹر سے کیش آٹھا کر باہر نکلے، تو بنک کے سیکورٹی عملہ نے مزاحمت کی، ڈاکوؤں نے دو سیکورٹی گارڈز کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوتے فائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ ایوب کو شدید زخمی کردیا جو ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا، واقعہ کی بروقت اطلاع کے باوجود تھانہ نیوٹاون پولیس تاخیر سے پہنچی، پولیس کا کہناہے کہ ضلع بھر کی ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کا سراغ لگارہے ہیں۔ پولیس نے بنک آف پنجاب سے تمام شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ بنک میں لگائے سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل ہونے والی فوٹیج سے ملزمان کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ راولپنڈی میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے جہاں شہریوں میں عدم تحفظ پھیلا وہیں پولیس کے سخت سیکورٹی کے دعووں کی حقیقت بھی کھول کر سامنے آگئی ہے۔