Friday, March 29, 2024

  راولپنڈی : بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ ،تصادم اور لڑائی جھگڑوں میں ایک شخص جاں بحق درجن بھر زخمی

   راولپنڈی : بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ ،تصادم اور لڑائی جھگڑوں میں ایک شخص جاں بحق درجن بھر زخمی
December 6, 2015
راولپنڈی(92نیوز)راولپنڈی کے بلدیاتی انتخابات میں  مسلح   تصادم اور لڑائی   جھگڑے کے  ایک درجن سے زائد واقعات رپورٹ ہوئےسیاسی  کارکنوں  کے درمیان   جھگڑوں میں  ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق راولپنڈی کے نواحی علاقے دھمیال میں مخالف سیاسی گروپ کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں سابق وزیر قانون اور مسلم لیگ ق کے رہنما راجہ بشارت کا بھانجا راجہ شعیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جبکہ ان کے دو ساتھی زخمی ہو گئے جنہیں بے نظیر شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یونین کونسل 44 میں مسلم لیگ ن اور آزاد امیدوار کے گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں بے نظیر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ حالات کو معمول پر لانے کے لیے علاقے میں رینجرز طلب کر لی گئی۔ یونین کونسل 78 ڈھوک منشی میں بدنظمی اور ہلڑ کے باعث پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا، یونین کونسل 42 ڈھوک الہی بخش میں نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کی۔ یونین کونسل 45 میں پولیس نے پولنگ سٹیشن کے قریب لگائے گئے نون لیگ اور پی ٹی آئی کے الیکشن کیمپ ہٹا دیے۔