Friday, May 17, 2024

راولپنڈی : بس حادثے میں 3مسافر جاں بحق

راولپنڈی : بس حادثے میں 3مسافر جاں بحق
September 18, 2016
  راولپنڈی(92نیوز)مظفر آباد سے کراچی جانیوالی بس راولپنڈی چکری روڈ کے قریب الٹ گئی۔ تین مسافر جاں بحق اور 14 شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق آزاد جموں وکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد  سے بس نمبر795  راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ کے قریب ٹائی راڈ کھلنے کے باعث الٹ گئی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بس مظفرآباد سے کراچی جارہی تھی۔  زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔